لاڑکانہ:پاکستان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ دی جائے،ڈاکٹر فیاض سومرو

پیر 13 مئی 2024 18:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس اینڈ پالیسی ایویلیوشن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد ڈاکٹر فیاض سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ دی جائے تاکہ ہیومن ریسورس کی تحقیق کے ثالثہ کردار کے ساتھ پائیدار تنظیمی کارکردگی پر فکری سرمائے کے اثرات اور ملازم کی مصروفیت کے اعتدال پسند کردار پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔

شکار پور سے تعلق رکھنے والے فیاض سومرو نے لاڑکانہ کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کرتبہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی حیات آباد پشاور سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فہد خان آفریدی کی رہنمائی میں مینجمنٹ سائنسز میں اپنی ڈاکٹریٹ پی ایچ ڈی کا دفاع کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے،وہ اپنی کامیابی غریب اور محنتی نوجوانوں کے نام کرتے ہیں جو مفلسی میں بھی محنت کا دامن نہیں چھوڑتے اور انتھک محنت سے منزل کو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی تحقیق موجودہ دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہے کیونکہ عالمی برادری سوشل ڈویلپمنٹ گولز کے تحت پائیدار ترقی میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ان کی کامیابی ذاتی سنگ میل نہیں بلکہ پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگیوں میں بامعنی فرق لانے کی کوشش ہے۔ڈی ڈی ایچ آر بسپ فیاض سومرو نے اپنی کامیابی پر اپنے خاندان، اساتذہ، سپروائزر اور یونیورسٹی انتظامیہ کا اپنے تعلیمی سفر کے دوران تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں