لاڑکانہ پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والی بچی بازہاب کروالی

پیر 13 مئی 2024 20:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) لاڑکانہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے اغوا ہونے والی 9 سالہ بچی کو بازیاب کرالیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے بتایا کہ تھانہ ولید کی پولیس نے نیو بس ٹرمینل کے علاقے میں کارروائی کرکے کراچی سے اغوا ہونے والی 9 سالہ بچی علیزہ شاہانی کو بازیاب کرالیا ہے، بازیاب بچی کےاغوا کا مقدمہ ان کے والد محبوب علی شاہانی کی مدعیت میں کراچی کے سہراب گوٹھ تھانے میں درج ہے، بازیاب بچی کو ڈی ایس پی حیدری پارس بکھرانی کی موجودگی میں ان کے والد محبوب علی شاہانی کے حوالے کیا گیا جسے کراچی پولیس کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ کراچی بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں