لاڑکانہ پولیس نے کراچی کے دو یتیم بچے ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کردیئے

بدھ 15 مئی 2024 21:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) لاڑکانہ پولیس نے کراچی اور جامشورو کے رہائشی دو یتیم لڑکوں سمیت تین لاوارث لڑکوں کو ادارہ خدمت معصوم ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کردیا ۔ ٹرسٹ کے چیئرمین یونس انور کھوکھرنےپریس کلب میں ورثاء کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کہ اور کہا کہ کراچی کے دمبا گوٹھ کا رہائشی 14 سالہ یتیم لڑکا شیراز ولد امتیاز ملاح تین ماہ قبل لاڑکانہ پہنچا جہاں 15 مددگار بیس پولیس والوں نے انہیں ہمارے ٹرسٹ کے حوالے کیا، کراچی کےتین ہٹی کا رہائشی 12 سالہ یتیم لڑکے محمد زین ولد ریاض الدین کو تین دن قبل آریجا پھیڑہو پولیس نے ہمارے ٹرسٹ کے حوالے کیا، لڑکے مطابق وہ اولیاء مسجد میں دینی تعلیم حاصل کرتا تھا جہاں تین روز قبل تین اغوا کاروں نے انہیں منہ میں رومال دے کر بے ہوش کرکے اغوا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جامشورو پھاٹک کے علاقے 10 سالہ تیسرے لڑکے عزیز ولد حسن منگی کو بھی تین دن قبل لاڑکانہ پولیس نے ہمارے ٹرسٹ کے حوالے کیا تھا، اگر تینوں لڑکوں کے متعلق کسی کو کوئی معلومات ہوں یا وہ ان لڑکوں کو جانتے ہوں تو ہمارے ٹرسٹ سے رابطہ کریں تاکہ تینوں لڑکوں کو بحفاظت ان کے ورثاء کے حوالے کیا جائے۔دوسری جانب ایک اور کارروائی کرتے ہوئے لاڑکانہ پولیس نے تھانہ کنگا کی حدود سے لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کو تلاش کرکے انہیں ورثاء کے حوالے کردیا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے کہا کہ تھانہ کنگا کی حدودد سے 5 سالہ بچہ حسن ولد ضمیر کورکانی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگیا، جس کے ورثاء نے بروقت پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے میڈیا، کیبل نیٹ ورک، پولیس کنٹرول روم سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے لاپتہ لڑکے کو تلاش کرکے انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں