حب،سی آئی اے پولیسکا باغیچے میں چھاپہ ،کروڑوں روپے کا غیرملکی چالیہ اور گٹکا برآمدکرلیا ، دو اسمگلر گرفتار

جمعرات 3 جنوری 2019 23:44

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2019ء) سی آئی اے پولیس حب کا ساکران کے ایک باغیچے میں چھاپہ مارکر کروڑوں روپے کا غیرملکی چالیہ اور گٹکا برآمدکر کے دو اسمگلر گرفتار سی آئی اے پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز خفیہ اطلاع پر سی آئی اے پولیس حب نے حب کے علاقے ساکران میں ایک باغیچے میں چاپہ مارکاروائی کرتے ہوئے باغیچے میں کھڑی ایک مسافر کوچ کے خفیہ خانوں میں چپائی گئی 103بوریاں غیر ملکی گٹکا اور 220 سے زائد بوریاں غیرملکی چالیہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور مذکورہ کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا سی آئی اے پولیس زرائع نے بتایا کہ برآمد شدہ غیرملکی چالیہ اور گٹکے کی مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے جو خدشہ ہے کہ کراچی اسمگل کی جانی تھی واضع رہے کہ یہ سی آئی اے پولیس کی ساکران پولیس تھانے کی حدود میں دوسری کاروائی ہے مگر ساکران پولیس خواب خرگوش میں مبتلا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں