پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندرکے قریب مسافر کوچ کے خفیہ خانوں سے 164 کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش ،45کلوگرداہ ٹوٹل، 209 کلوگرام چرس برآ مدکرکے 3افراد کو گرفتار کر لیا

پیر 6 مئی 2019 21:45

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2019ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 164 کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش اور45کلوگرام گرداہ ٹوٹل 209 کلوگرام چرس برآ مدکرکے 03افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 164 کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش اور45کلوگرام گرداہ ٹوٹل 209 کلوگرام چرس برآ مدکرکی3افراد کو گرفتارکرلیاجبکہ غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی جانے والی دیگر غیرملکی اشیاء کپڑا،سگریٹ،ٹائرٹائر کے رم اور ائرکیڈ یشنرزشامل ہیںپکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا 21کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے برآمد شدہ منشیات کوچ اور تین اسمگلر حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں