میں غیر متشدد احتجاج کی حمایت کرتا ہوں، بائیڈن کا طلبا کی گریجویشن تقریب سے خطاب

پیر 20 مئی 2024 12:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) حالیہ ہفتوں میں غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف مظاہروں نے امریکی کیمپس میں ہلچل مچا دی تھی جس کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے طلبا سے کہا ہے کہ وہ غیر متشددمظاہروں کو سنیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جارجیا کے اٹلانٹا میں مور ہاس کالج میں ایک گریجویشن تقریب بلاتعطل منعقد ہوئی جس سے خطاب میں بائیڈن نے کہاکہ میں پرامن غیر متشدد احتجاج کی حمایت کرتا ہوں۔ آپ کی آوازیں سنی جانی چاہئیں اور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں انہیں سنوں گا۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں