مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو پھر سے ترقی کے ٹریک پر چلا دیا،حاجی افتخار انصاری

اتوار 26 مئی 2024 14:10

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) سماجی شخصیت حاجی افتخار انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو پھر سے ترقی کے ٹریک پر چلا دیا اب مخالفین کو بھی ملکی ترقی کی خاطر اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر غریب عوام کے بارے میں سوچنا ہوگا تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو سٴْکھ اور چین کی زندگی میسر آسکے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے دن رات کوشاں ہیںاور اسکے ثمرات بھی عوام الناس تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ضروریات زندگی کی سبھی اشیائ کی قیمتوں میں واضح کمی آرہی ہے لیکن کچھ ناجائز منافع خور ابھی بھی عوام الناس کو خون نچوڑنے میں لگے ہوئے ہیں ۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں