ضلع لیہ میں گرین اینڈ کلین مہم کے تحت2ہزارسے زائد تجاوزات ہٹائی جاچکی ہیں،یوسف کلیم

پیر 22 اکتوبر 2018 23:27

لیہ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ضلع لیہ میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ایم سی کروڑ لعل عیسن کے زیر اہتمام مختلف روڈز سے تجاوزات ہٹانے کے موقع پر فوکل پرسن ڈی ڈی ایل جی یوسف کلیم نے بتایا کہ ابتک ضلع لیہ میں گرین اینڈ کلین مہم کے تحت 2ہزارسے زائد تجاوزات ہٹائی جاچکی ہیں1071افراد کو نوٹس جاری کرنے کے علاوہ 46ہزار 4سو روپے جرمانہ عائد کیاگیا،دو افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج ،704کنال اراضی جس کی مالیت 2کروڑ 50لاکھ روپے ہے واگزار کرائی گئی 235.75ٹن کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا گیا ،833اوپن ڈرینج ،سو سیور لائنیں ،123ڈسپوزل کنویں صاف کیے گئے 1836گلیوں میں جھاڑو سے صفائی کاعمل مکمل کیا گیا اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے 1443پودے جن میں ایم سی لیہ 720،چوک اعظم 775،کروڑ 99،فتح پور 130،چوبارہ میں 319پودے لگاجاچکے ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں