لیہ، تمام سٹیک ہولڈرز بیماریوں سے پاک صحت مندمعاشرے کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات عمل میں لائیں، ڈی سی

بدھ 30 جنوری 2019 23:37

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) بچوں کو سٹنٹنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے متناسب غذا ،صاف پانی ،فوری علاج اور ادویات کی فراہمی کے لیے آگہی مہم چلائی جائے۔ تمام سٹیک ہولڈرز بیماریوں سے پاک صحت مندمعاشرے کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات عمل میں لائیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنربابربشیر نے ڈسٹرکٹ مالی نیوٹریشن اور ڈسٹرکٹ واش کوارڈی نیشن کمیٹیزکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں سی ای اوصحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ،اے سی لیہ کاشف نواز،کروڑ فاروق احمد ،چوبارہ احمد فراز اعوان،ڈی ایم او ڈاکٹرفیاض علی جتالہ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثار احمدخان ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسرخواجہ محسن رسول،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین،ڈی ایف سی زاہد پرویز،ڈی ڈی زراعت محمداشرف کندی،ڈی ڈی پلاننگ عرفان انجم،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سجاد حسین،ڈاکٹرطاہر افتخار،ڈاکٹرارشد تتلا،اے ڈی تعلیم توکل حسین،ڈائریکٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر مزمل کریم ،قمرالزمان کھوکھرودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفسران ملک اورنگزیب اور حسن غفورنے بریفنگ کے دوران ضلع بھر کے سکولوں سے پانی کے سیمپل کے حصول،بچوں کی سیکریننگ،غذائی کمی کے شکار بچوں کو فوڈ ایٹمز و ادویات کی فراہمی،ضلع کی دو فلور ملوں میں آئرن ملے آٹے،نیوٹریشن سپروائزر ز،اساتذہ،سکول کونسل ممبران،غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے سیمینارز،اوپن ڈیفکیشن فری بنانے کے لیے ہیلتھ سیشن کے انعقاد ایسے امور کے بارے میںاٴْٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس امرپر زور دیا کہ دونوں کمیٹیوں کے ممبران اپنی تمام پیشہ وارانہ صلاحتیں بروے کار لاتے ہوئے سٹیٹنگ کا شکار بچوں کی سیکریننگ کے ذریعے انہیں متناسب غذا ،ادویات اور علاج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں ،مرحلہ وار تمام سکولوں سے پانی کا تجزیہ کروایا جائے تاکہ بچوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیاجاسکے۔

انہوں نے مزید کہا سکول واش کلب کا دائرہ وسیع کیاجائے اور صفائی کے لیے بھرپور آگہی دی جاے۔اسی طرح انہوں نے او ڈی ایف پروگرام کے تحت ضلع بھر کے 643دیہات میں سے جس طرح 104دیہاتوں کو اوڈی ایف فریب بنایا جاچکا ہے مزید پربھی تیزی سے کام کیاجائے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنررز کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں کے وزٹ کے دوران ٹک شاپ کا معائنہ کریں اور وہاں معیاری اشیاء خورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اسی طرح انہوں نے محکمہ زراعت ،ماحولیات اور فوڈ اتھارٹی کے حکام کو ضلع بھر میں سبزیوں کے کھیتوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جہاں سبزیوں کو گندے پانی سے سیراب کیاجارہا ہوانہیں تلف کیاجائے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں