لیہ، پولیس کارروائیاں، متعدد ملزمانگرفتار

جمعہ 22 مئی 2020 21:38

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) لیہ پولیس عید کے موقع پر شراب کی سپلائی ناکام بنانے کیلئے سر گرم، دومنشیات فروش گرفتار کرکے 58لیٹر شراب ،120لیٹر لہن ،دو چالو بھٹی برآمد کرلی جبکہ دو جواری اور مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

ترجمان لیہ پولیس تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس عید کے موقع پر شراب کی سپلائی ناکام بنانے کیلئے سر گرم ہے ،اس ضمن میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ کو ٹ سلطان کے اے ایس آئی جاوید اقبال ،اے ایس آئی طاہر حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دو مختلف کاروائیوں کے دوران محمد بلال ،نصیر الدین کو گرفتار کر کے 58لیٹر شراب ،120لیٹر لہن اور دو عدد چالو بھٹی برآمد کر لی جبکہ سب انسپکٹر نذیر احمد نے جوئے کے اڈے پر کامیاب ریڈ کے دو جواری گرفتار کر لیے اور دائو پر لگی رقم برآمد کر لی۔

ملزمان کے خلاف امتناع منشیات اور قمار بازی ایکٹ کے دفعات کے تحت مقدما ت کا اندراج کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ سی آئی اے سٹاف کے اے ایس آئی محمد ارشد نے کارروائی کرتے ہوئے بی کیٹگری کے دو مجرمان اشتہاری گرفتار کر لیے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں