برازیلین گلوکاراسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے چل بسے

ہفتہ 16 دسمبر 2023 21:27

برازیلین گلوکاراسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے چل بسے
برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2023ء) برازیلین گلوکار اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے چل بسے، کیمرے کی آنکھ میں محفوظ افسوس ناک مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

وائرل ویڈیو میں 30 سالہ برازیلین گلوکار پیڈرو ہنریک لائیو کنسرٹ کے دوران اپنے مشہور گانے پر پرفارم کرتے، جھومتے ہوئے نظر آرہے تھے، کنسرٹ میں شریک ان کے مداح بھی ان کے ہم آواز ہو کر ان کے ساتھ گانا گا رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرفارمنس کے دوران اچانک ہی گلوکار گر جاتے ہیں اور موقع پر ہی ان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق گلوکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ان کے سوگواروں میں ان کی اہلیہ سویلان بیرٹو اور بیٹی زوئی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں