لورالائی میں ڈائیوسروس کاافتتاح

پیر 23 جون 2014 18:59

لورالائی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء)لورالائی کے ممتاز سیاسی وقبائلی رہنماء اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء سردا رگل مرجان کبزئی نے کیک کاٹ کر ڈائیو سروس کا افتتاح کیا اس موقع پر مسافروں کے علاوہ علاقے کے سینکڑوں افراد میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے اس موقع پر سردار گل مرجان کبزئی سابق ایم پی اے سردا رعصمت اللہ موسیٰ خیل ٹرانسپورٹر حاجی عبدالباقی اوتمانخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل روٹ پر پرمٹ حاصل کرنے کے بعد ٹرانسپورٹر کو سروس چلانے کا حق ہے ٹرانسپورٹروں کو عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے آج ڈائیو سروس میں ٹی وی سروس تمام سہولتیں دیکھ کر خوشی ہوئی انہوں نے کہاکہ روزی دینے والا اللہ تعالیٰ ہیں کسی کے ٹرانسپورٹ شروع یا بند ہونے سے روزی بند نہیں ہوتی اس موقع پر سواریوں نے بھی خوشی کااظہار کیا آج ہم بہت خوش ہیں کہ ویگنوں سے نجات مل گئی بس ٹھیک ساڑھے گیارہ بجے روانہ ہوگی دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لورالائی عبدالواحد کاکڑ نے کوچ ڈایو سروس کو سیکورٹی فراہم کردی ڈایو سسروس کی حفاظت کیلئے لیویز فورس ہوگی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں