سی آئی اے لورالائی کی دو کارروائیاں ،اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:04

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) سی آئی اے لورالائی کی دو کاروائیاں اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار۔ دوسرے کاروائی میں ایک شخص گرفتار قبضے سے بغیر لائسنس پسٹل برآمد ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی نزیر احمد کرد اور ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر کی خصوصی ہدایات پرزیر نگرانی ایس ڈی پی او کلیم اللہ انچارج سی آئی اے لورالائی عبدالرازق کے سربراہی میں اے ایس آئی محمدخان اور سی آئی اے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 86/21بجرم 324،34میں مطلوب اشتہاری ملزم شمس الحق ساکن لورالائی کو گرفتار کرلیا. دوسری کاروائی میں سی آئی اے لورالائی نے بختیار عرف باغ ساکن لوڑلی لورالائی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بغیر لائسنس پسٹل برآمد کرلیا انکے خلاف مقدمہ فرد نمبر91/024 بجرم 15 ای بلوچستان آرمز ایک 2022 درج کرلیا مزید تفتیش پولیس تھانہ صادق علی شہید لورالائی کررہی ہے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں