&کہ ٹیچنگ ہسپتال میں آ ئسی یو مکمل ہیں بقیہ کام ایک مہینہ تک تعمیر کریں گے، کمشنر لورالائی

جمعرات 25 اپریل 2024 20:25

) لورالائی (آن لائن)کمشنر لورالائی ڈویڑن بالاچ عزیز کی صدارت میں مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد نعیم، سپرنٹنڈنگ انجینئیر پی ایچ ایی عبدالغفور مری، سپرنٹنڈنگ انجینئیر بی اینڈ آ ر جہانزیب خان، سپرنٹنڈنگ انجینئیر سی اینڈ ڈبلیو محمد ظفر، ایکسین بی اینڈ آ ر محمد دائودد اور دیگر آ فسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد نعیم نے بتایا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہوم سولر سسٹم شروع کر رہی ہے فیلحال لورالائی ڈویڑن میں 1900 سے زائد گھروں کو یہ سہولت مہیا کی جائے گی جس میں سولر پلیٹ، بیٹری، پنکھے،تار اور بورڈز وغیرہ د یئے جائیں گے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئیر روڈز جہانزیب خان نے بتایا کہ حالیہ بارشوں میں لورالائی ڈویڑن کا کوئی بھی نیشنل ہائی وے بند نہیں ہوا تاہم کینگری تا موسیٰ خیل اور دیگر لنک سڑکوں کو نقصان ہوا ہے جس پر جلد کام شروع کر یں گے اور جہاں ضرورت ہو پروٹیکشن وال تعمیر کرنے کے لئے حکام بالا سے رابطے میں ہیں سپرنٹنڈنگ انجینئیر بلڈنگ محمد ظفر نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں آ ئسی یو مکمل ہیں بقیہ کام ایک مہینہ تک تعمیر کریں گے کمشنر نے تعمیر شدہ وارڈ فوری طور پر متعلقہ محکمہ کو حوالہ کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس نیں فرنیچر اور دیگر سامان کی بندوبست کی جاسکے۔

(جاری ہے)

کمشنر لورالائی ڈویڑن بالاچ عزیز نے مزید کہاکہ جگہ جگہ پر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہیں قلی کام نہیں کر تے تنخواہیں کاٹ دی جائیں اور ان کے خلاف کارروائی کرکے انھیں کام پر پابند کیا جائے باچا خان چوک اور سول ہسپتال زنگی وال روڈ سڑک پر پانی کھڑا ہے جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچتا ہے اس میں کنکریٹ ڈال کر تعمیر کیا جائے۔انہوں مزید ممکنہ بارشوں کے لئے الرٹ رہنے اور ضروری مشینری تیاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ ایمرجنسی میں کام آ سکے۔کمشنر نے باچا خان چوک اور سپورٹس کمپلیکس شیر جان کھڈی جا معائنہ بھی کیا۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں