لورالائی ،تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی، عبید اللہ جان بابت

منگل 19 جولائی 2016 15:15

لورالائی۔19جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی ۔2016ء) انجمن تاجران بلوچستان لورالائی کا تاجروں کے مسائل پرایک کنونشن منعقد ہواجسکی صدارت انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی نائب صدر و ضلعی صدر یعقوب شاہ کاکڑ نے کی اس اجلاس میں پشتو نخواہ میپ کے مرکزی سیکرٹری و صوبائی مشیر لائیوسٹاک و جنگلات عبید اللہ جان بابت مہمان خصوصی تھے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر عبیداللہ جان بابت نے کہا کہ لورالائی کے لیے خصوصی فنڈ80کروڑ روپے شہر میں ایسے مسائل کے حل کے لیے خرچ کئے جائیں گے جس سے شہرکے مسائل حل ہوسکیں اوراجتماعی مفاد کے تحت سکیمں دی جائیں گی شہر کے مسائل حل ہوں گے تو تاجران کے مسائل بھی حل ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان شہر میں ایسے مسائل کی نشاند ہی کریں جو ضروری حل طلب ہوں ان کی تجاویز کو سنا جائے گا اور تاجروں و شہریوں کی سہولت کے مطابق منصوبے شامل کئے جائیں گے تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران بلوچستان لورالائی کے صدر یعقوب شاہ کاکڑ نے کہا کہ لورالائی شہر میں 4 ہزار دکانوں اور ورکشاپوں پر مشتمل ہے لیکن یہاں پر پانی کا کوئی بندوبست نہیں ہے جسکی وجہ سے صفائی نہیں ہے اسی طرح ٹرانسفارمرز اوراسٹر یٹ لا ئٹس کی شدید قلت ہے بجلی کی ناروا اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستور جاری ہے جس پر صوبائی مشیر نے یہ مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

یعقوب شاہ کاکڑ نے مزید کہا کہ عنقریب انجمن کے زیر اہتمام ایک سالانہ بڑا جلسہ منعقد کیاجائے گاجس میں صوبائی و مرکزی قائدین کے علاوہ عوامی نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا ۔کنونشن سے ڈپٹی چیئرمین بلدیہ سردار جعفر اُوتمان خیل ،ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ایڈووکیٹ احمد جان ناصر ،پارٹی رہنما سردار گل مرجان کبزئی، انجمن کے جنرل سیکرٹری عبدالواحد ناصر، کونسلر حاجی مسکین، ملا محمد دین حمزہ زئی ،بہار لا لا ،رحیم جان لونی ،عبدالقیوم کبزئی، انجمن کے ڈپٹی چیئرمین سلطان خان بڑیچ، ہوٹل ایسو سی ایشن کے صدر حاجی اللہ نظر کاکڑ ،دریاخان ناصر،ملا فضلو جلا ل زئی، خان مردان زئی ودیگر نے خطاب کیا۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں