ریڈیوپاکستان لورالائی کوتباہی سے بچایا جائے ،اسٹیشن ڈائریکڑ کو فوری طور پر لورالائی سے ٹرانسفر کیا جائے،دولت خان موسی خیل

جمعرات 31 اگست 2017 17:10

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2017ء) ریڈیو پاکستان لورالائی کے پروگراموںکے لسنر اور شوقین دولت خان موسی خیل ، عزیز خان اچکزئی ، سرفراز کاکڑ ، عبدالنصیر وفا ، اصغر خان ارمانی، قاسم دومڑ ِ، سلام قرار ، اللہ داد باروزائی ، گل محمد ، محمد لقمان ، ملک شیران نے پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان لورالائی کے نااہل ڈائریکڑ کو ٹرانسفر کرکے کسی ایماندار اور مخلص آفیسر کو بطور ڈائریکڑ ریڈیو پاکستان لورالائی تعینات کیا جائے ورنہ ریڈیو پاکستان لورالائی بہت جلد کھنڈرات میںبد ل جائے گا ۔

موصوف نے اپنے ایک رشتے دار کو بطور ریسورس پرسن ریڈیو پاکستان لورالائی تعینا ت کیا ہوا جس کا تعلق بھی کوئیٹہ سے ہے اور وہ بھی ہر وقت کوئیٹہ میں ہو تا ہے حلانکہ ریسو س پرسن کا کام یہ ہے وہ مارکیٹ میں لو گوں سے انٹریوز اور دیگر مسائل معلوم کرکے ریڈیوسٹیشن لورالائی میں پنچائے مگر موصوف صرف اپنی تنخواہ وصول کرنے لورالائی ریڈ یوسٹیشن آتے ہیں اور فوری طور پر واپس روانہ ہوجائے ہیں لحاظ خفیہ انکوائر ی کروا کر موصوف کو بھی فوری طور پر فارغ کیا جائے لورالائی ریڈ سٹیشن کے تمام پروگرام کرنے والے اپنے مستقبل سے مایوس ہو چکے ہیں اورخصوصاسینئر کمپیئر ز توایک سائیڈ پر ہوکر بیٹھ گئے ہیں اور مایوسی کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ریڈ یو پاکستان لورالائی کے سینئر کمپیئر شیر محمد شاد ، ڈاکٹر ہرات خان ناصر اور عبدالباری کاکڑ جن کی بدولت ریڈیو پاکستان لورالائی فعال تھا اورعوام بھی ان کے پروگرام شوق سے سنتے تھے کو بھی فارغ کردیا گیا انہوں نے ان تینوں سینئر کمپیئر کو فوری طور پر آئندہ 29تاریخ تک بحال نہ کیا گیا تو اسلام آبا د تک ان کی بحالی کیلئے احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ تین کمپیئر کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے ریڈیو پاکستا ن لورالائی پور ے بلوچستان میں کاکردگی اور اپنے پر وگرام کی وجہ سے ساتویںنمبر پے تھا مگر اب ناقص کارکردگی کی وجہ سے 27ویں نمبر پر چلاگیا ہے انہوں نے اگر کوئی لسنرز یا ریڈیوپاکستان لورالائی کے پروگراموں کا شوقی پروگرام کی بہتری کیلئے کسی مشورے یاتجویز دینے کیلئے اگر ریڈیوپاکستان لورالائی جاتا ہے تو اپنے فراڈ اور کوتایئان چھپانے کیلئے گیٹ پر کھڑا عملہ نااہل ڈائریکڑ کے حکم پر ان کو اند ر داخل نہیں ہونے دیتا گذشتہ دنوں ریڈیو پاکستان لورالائی میںکام کرنے والوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی ، چیئرمین ضلع کونسل سے ذاتی طور پر اپیل کرکے چند بجلی کے کھمبے صوبائی وزیر عبید اللہ جان بابت لالہ سے ریڈیو پاکستان لورالائی کے پروگراموں کی بہتری کیلئے منظور کروائے صوبائی مشیر عبیداللہ جان بابت لالہ نے خصوصی طورپر بجلی کے چار کھمبے اور 25 Kv ٹر انسفر مر دینے کا اعلان کیا مگر اس پر بھی ریڈیو پاکستان لورالائی کے نااہل ڈائریکڑ اور اس کے حواریوں نے انکار کردیا اور اس میں روڑے اٹکنے کی کوشیش کی اور کہا کہ ہمیں کسی بھی چیز کی بھی ضرورت نہیں ہے اور ان کو ریڈیو پاکستان لورالائی میں کوئی بھی کام نہیں رکھنا چاہیے اور ریڈو پاکستان کی ترقی کے خلاف ہیں اور وہ نہیں چاہتے ۔

انہوںنے کہاریڈیو پاکستان لورالائی کے رہائشی کالونی میں بعض ایسے افراد رہائش پذیر ہیں جو ریڈیوپاکستان سے لاکھوں روپے ہائو س رینٹ کی مدمیں وصول کرتے ہیں اور اس ہاوس رینٹ میں ریڈیو پاکستان لورالائی کے ڈائریکٹر اپنا حصہ وصول کرتے ہیں اور ان کے بل دستخط کرتے ہیں اور یہ ریڈیوپاکستان لورالائی اور گورنمنٹ آف پاکستان کو ماہانہ لاکھو ں کا ٹیکہ لگا یا جارہا ہے جس کا فوری طور پر نوٹس لیا جانا ضروری ہے ان تمام چیزیوں کے ہم آپ کو تمام ثبوت بھی فراہم کرسکتے ہیں آپ سے گذراش ہے کہ ان تمام باتوں کی فوری طور پر انکوائری کروائی جائے مگر انکوائری ریڈیوپاکستان لورالائی کے سٹاف کو بتائے بغیر کی جانے چاہیے تاکہ کوئی ریڈیوپاکستان لورالائی کے ڈائریکڑ کی کرپشن کو چھپانے کی کوشیش نہ کرسکے کیونکہ سٹا ف کے چند لوگ بھی اس کرپشن میں ڈائریکڑ ریڈیو پاکستان کے ساتھ حصہ دار ہیں ۔

ڈائریکڑ موصوف نے اپنی دوتین بغیر تاریخ کی درخواستیں لکھ کر رکھی ہوئی کہ جب کبھی کوئی اہم سیاسی شخصیت یاکوئی بڑا سرکاری آفیسر ریڈیو پاکستان لورالائی کے دورے پر اچانک آجائے تو ریڈیو پاکستان لورالائی میں موجود چند ملازمین ڈائریکڑ کا پوچھنے پر فوری طور پر وہ درخواست پیش کرکے یہ جواز بناتے ہیں کہ ڈائریکڑ صاحب چھٹی پر ہیں ۔ اس وقت لورالائی ریڈ یو اسٹیشن اس وقت ایک بھو ت بنگلے کا منظر پیش کررہا ہوتا ہے عوام کیلئے تفریح کے تمام پرو گرام بند ہوچکے ہیں اور عوام بھی لورالائی ریڈ یو سٹیشن کے مستقبل سے تقریبا مایو س ہوچکے ہیں ۔

اس وقت سو کے قریب ریڈیو پاکستان لورالائی میں کا م کرنے والے افراد ریڈیوپاکستان لورالائی کی تباہی سے پریشانی کا شکارہیں اور وہ ان قریب اسلام آباد آکر آپ جنا ب سے ملاقات بھی کریں گے اور ریڈیو پاکستان لورالائی کے کرپٹ اور نااہل ڈائریکڑ کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھتے ہوئے اپنے احتجاج ہو آخری حد تک لے کر جائیں گے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں