عالم اسلام کی سربلندی اور انسانیت کی خدمت ماسوائے اسرائیل کے ہمارا مقصد اولین ہے ،ریاض خان خروٹی

اسرائیل پوری دنیا کیلئے ایک ناسور ہے ،اگر دنیا نے انسانیت کو بچانا ہے تو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا نا ہوگا ، چیئرمین ہمسفر فلاحی ٹرسٹ پاکستان

بدھ 19 مئی 2021 16:55

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2021ء) ہمسفر فلاحی ٹرسٹ پاکستان کے چیئرمین ریاض خان خروٹی نے کہا کہ عالم اسلام کی سربلندی اور انسانیت کی خدمت ماسوائے اسرائیل کے ہمارا مقصد اولین ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد حصول اقتدار نہیں بلکہ بنی نوح انسان کی بلاامتیاز ہے ہماری آرگنائزیشن اپنی مدد آپ کے تحت خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیل پوری دنیا کیلئے ایک ناسور ہے اگر دنیا نے انسانیت کو بچانا ہے تو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا نا ہوگا پاکستانی قوم مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے ہم قبلہ اول کا تحفظ اپنے خون سے کرینگے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فوری طور پر فلسطین میں جنگ بندی کرائیں اور وہاں کے عوام کے ہم اواز بنیں اور انکی ہرممکن مدد کریں انہوں نے پاکستانی حکومت کا فلسطین کے عوام کو ضروری اشیاء کی فراہمی کا بھی خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے زہنوں اور دلوں میں ایک خواہش ہے جسکو انشا ء اللہ گمنام نوجوانوں کی صلاحیتوں کے زریعے پورا کیا جائے گا ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں