صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انڈسیزیزحاجی محمد خان طوراوتمانخیل کادورہ لورالائی

ْاسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گو رنمنٹ کلیم اللہ مندوخیل نے پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

جمعرات 27 جنوری 2022 23:02

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انڈسیزیزحاجی محمد خان طوراوتمانخیل نے گزشتہ روز لورالائی کا دورہ کیا انہوں نے لورالائی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اس موقع پراسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گو رنمنٹ کلیم اللہ مندوخیل نے پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انڈسیزیزحاجی محمد خان طوراوتمانخیل نے کہا کہ لورالائی کے دونوں اطراف بائی باس کی تعمیرکا آغاز بہت جلد ہوگالورالائی ٹو سنجاوی روڈکا کام تیزی جاری ہے اسی طرح ہر گاوں اور کلی میں سٹرکوں کی تعمیر،بجلی،صحت اور نوجوانوں کو روز گارکے حوالے سے صوبے میں عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جارہے ہیں سڑکوں کی تعمیر سے لوگوں کی آمدورفت میں آسانی ہوگی اور دوردراز علاقوں کے مسائل حل ہوں گے کیونکہ آج کے جدید دور میں کسی بھی علاقے میں عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل پہلی چیز آمدورفت کو یقینی بنانا ہے جہاں پکی اور پختہ سڑک ہوں گی وہاں دیگر بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے میں مدد ملے گی ہماری مکمل کوشش ہے کہ عوام کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں موجودہ حکومت لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے بلوچستاننامن اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے تخریب کاری سے ترقی کو روکنے کا وقت چل گیا ہے آج کے لوگ ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں میری تمام مقامی لوگوں سے گزارش ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ وہ بھی ترقیاتی کاموں کے سامنے حائل روکاوٹوں کو دور کرنے میں آگے آئیں صوبے میں تمام شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے جس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہوں گے انہوں نے کہا کہ انشااللہ عوام کی توقعات کے مطابق بہتر فیصلے کریں گے ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور کرتے رہیں گے کیونکہ عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کر کے منتخب کیاہے ان کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ قوموں کی ترقی اور خوشحالی آمدورفت کی بہتر سہولیات اور نتعلیمنپر منحصر ہے لورالائی کو ماڈل سٹی بنائیں گے عوام کے فلاح بہبود کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انڈسیزیزحاجی محمد خان طوراوتمانخیل نے مختلف کلی میں جاکر فاتحہ خوانیاور چائے پارٹی میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں