ٓپشتونخوا ملی عوامی پارٹی،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے روڈ بلاک کر دیا

منگل 21 مئی 2024 19:55

W لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی چمن میں احتجاجی مظاہرین(پرلت)کے جائز مطالبات تسلیم نہ کرنے کے خلاف پورے بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کی کال پر آ ج لورالائی ڈیرہ روڈ کلی چپلی کے مقام پشتونخوا ملی عوامی پارٹی،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے روڈ بلاک کر دیا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں شدید گرمی میں مسافروںکو شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ہائی وے روڈ کسی قانون میں بند کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے اسکے باوجود بھی روڈ بند کر کے مسافروں کو تنگ کیا جاتا ہیمسافروں نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے روڈ بند کرنے کے بجائے ضلعی آفیسران کے دفاتر کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں روڈ بند کر کے مسافروں کو تنگ نہ کیا جائے اس میںمسافروں کا کیا قصور ہے ضلعی انتظامیہ احتجاجی کال سے قبل ہی مظاہرین سے مذاکرات کرے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں