ہزارہ یونیورسٹی میں مڈٹرم امتحانات شروع ہو گئے، 40 ڈیپارٹمنٹ کے 11 ہزار طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں

منگل 23 اپریل 2019 15:03

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں مڈٹرم امتحانات شروع ہو گئے۔ یونیورسٹی کے 40 ڈیپارٹمنٹ کے 11 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ ان امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور حسین شاہ کی زیر صدارت یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف امتحانی امور اور دیگر حوالوں سے اہم فیصلے کئے گئے اور مڈ ٹرم امتحانات کے بروقت آغاز کو سراہا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ تمام اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شعبہ کے طلباء و طالبات کو بامقصد تعلیم کی فراہمی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ طلباء مڈٹرم امتحانات کے دوران بھی تعلیمی سرگرمیوں سے مستفید ہوں اور اپنا وقت قیمتی بنا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں