مانسہرہ، بارشوں کے دوران بند نالوں کو ہیوی مشینری کے ذریعہ کھولنے کا کام جاری

جمعرات 25 اپریل 2024 15:16

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) مانسہرہ میں شاہراہ ریشم کے مختلف مقامات پر حالیہ طوفانی بارشوں کے دوران بند نالوں کو ہیوی مشینری کے ذریعہ کھولنے کا کام چوتھے روز بھی جاری رہا۔ اس سارے کام کی نگرانی چیف سینٹری انسپکٹر محمد اقبال خود کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مانسہرہ شہر سے متصل گاؤں چکڑیالی میں طویل عرصہ سے مین روڈ پر بند نالہ کو کھولنے کےلئے جمعرات کو بھی 2 ہیوی مشینوں کے ذریعہ پورا دن کام جاری رہا، اس علاقہ میں بند نالہ کی صفائی کا ٹاسک اب مکمل ہو چکا ہے۔

کام کی پراگرس دیکھنے کےلئے ٹی ایم او مانسہرہ مظہر مظفر بھی موقع پر موجود رہے اور بہترین کارکردگی پر پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بند نالوں کو جلد بحال کر دیا جائے گا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں