تنظیم الاعوان مانسہرہ کی 40 یو سی میں تنظیم سازی کا عمل، صدور اور ممبران سپریم کونسل کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 12 نومبر 2018 14:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) تنظیم الاعوان ضلع مانسہرہ کے صدر ڈاکٹر محمد اقبال اعوان اور چیف آف اعوان ملک نذر نے ضلع مانسہرہ کی چالیس یونین کونسلوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرتے ہوئے صدور اور ممبران سپریم کونسل کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عطر شیشہ، بالاکوٹ، کاغان ہمشیریاں، بھیر کنڈ، پڑھنہ، شنکیاری، ڈھوڈیال، گڑھی حبیب الله، نکہ پانی، دربند، شیر گڑھ، چھتر پلین، ملک پور، لساں نواب، مہانڈری منور، خاکی، اربوڑہ اوگی سمیت دیگر یونین کونسلوں میں تنظیم سازی مکمل کی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی کریم خان وائس چیئرمیں ادارہ تحقیق الاعوان آزاد کشمیر تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد اقبال نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ تنظیم کا مقصد برادری کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر مسائل کے حل کو یقینی بنانا اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اعوان کی تاریخ بہت پرانی ہے جس پر کئی کتابیں لکھی جا چکی ہیں، اسی لئے ایک لائبریری کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا گیا ہے تاکہ سب سے پہلے ریکارڈ کو محفوظ بنایا جائے۔

چیف آف اعوان ملک نذر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب تنظیم کی قیادت نوجوانوں کے ہاتھو ں میں ہے، منزل پر پہنچ کر دم لیں گے۔ مرتضیٰ واجد، سلیمان، محمد رفیق، عبدالحکیم، سردار تنولی، طاہر اعوان، میر افضل، عطاالله حاجی چن زیب، ڈاکٹر اعجاز، محسن اعوان، ڈاکٹر نعیم اور عظیم ناشاد نے اپنے خطاب میں اظہار یکجہتی کی ضرورت پر ضرور دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد اقبال کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنا نمائندہ ایوانوں میں بھیج کر اپنے مسائل ایک پلیٹ فارم پر حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں، خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر ہم میدان عمل میں اترے ہیں، تعصب و سیاست سے پاک تنظیم الا اعوان کسی تعارف کی محتاج نہیں مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم بکھرے موتیوں کو ایک مالا میں پرو کر ان کی حفاظت میں کامیاب ہو جائیں۔

تقریب اختتام پر ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور شرکا ء کے اعزاز میں ڈاکٹر محمد اقبال نے ظہرانہ دیا۔ عنقریب کنونشن بنانے پر بھی اتفاق تاریخ کے تعین کا بعد میںاعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں