ٹی ایم اے کا اوگی بازار اور شیرگڑھ سڑک کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن، ریڑھیاں قبضہ میں لے لیں

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:39

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) تاجروں کی شکایات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اوگی کی ہدایت پر ٹی ایم اے کی ڈنڈا بردار فورس نے اوگی بازار، شیرگڑھ روڈ سمیت دیگر سڑکوں کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ریڑھیاں قبضہ میں لے لیں۔

(جاری ہے)

ایوان تجارت اوگی کے نمائندوں کی ریڑھیوں کے خلاف شدید تحفظات اور بار بار شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر بابر خان کی ہدایت پر ٹی ایم اے کی ڈنڈہ بردار فورس نے انکروچمنٹ انسپکٹر علی اصغر کی نگرانی میں اوگی بازار اورمختلف سڑکوں کے کنارے موجود تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران تجاوزات کے مرتکب ریڑھی بانوں کی ریڑھیاں قبضہ میں لے لی گئیں۔ تاجربرادری نے ٹی ایم اے کی کارروائی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں