تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکانداروں کو تھڑے فوری ختم کرنے کا حکم

بدھ 23 اکتوبر 2019 13:17

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے ٹی ایم اے سٹاف کے ہمراہ شہر میں عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانداروںکو تھڑے فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے ٹی ایم اے سٹاف کے ہمراہ دکانوں سے باہر روڈ پر عارضی تجاوزات/تھڑوں کے خلاف کارروائی کے دوران مین بازار، ظفر روڈ، بیدڑاہ روڈ اور گھڑی کا دورہ کیا اور متعدد عارضی تجاوزات کو ہٹایا گیا جبکہ دکانداروں کو دکانوں کے سامنے بنائے گئے تھڑوں کو فی الفور ختم کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ شہریوں کیلئے بازاروں میں آمدورفت اور خرید و فروخت میں آسانی ہو۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں