10 مختلف مقدمات میں 11 سال سے مفرور ارشد علی سواتی عبوری ضمانت کروانے کے بعد منظر عام پر آ گیا

پیر 18 نومبر 2019 14:51

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) چار افراد کے قتل اور ایک ڈکیتی سمیت 10 مختلف مقدمات میں 11 سال سے مفرور ارشد علی سواتی عبوری ضمانت کروانے کے بعد منظر عام پر آ گیا۔ ملزم راشد ساکن شنائیہ بالا دوہرے قتل کیسز کے دو مقدمات اور ایک ڈکیتی سمیت دیگر کئی مقدمات میں تھانہ دربند کو مطلوب تھا، ملزم 11 سال سے مفروری کی زندگی گذار رہا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ دربند نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارتی رہے جس پر ملزم کو بالآخر قانون کے سامنے سرنڈر ہونا پڑا چنانچہ گذشتہ روز ملزم ارشد علی سواتی عبوری ضمانت کروا کر منظر عام پر آ گیا۔ پولیس کے مطابق عبوری ضمانت میں ملزم کی (آج) منگل کو عدالت میں تاریخ پیشی ہے جس میں واضح ہو جائے گا کہ عدالت اسے عبوری ضمانت میں توسیع دیتی ہے یا اسے منسوخ کرتی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں