ْموقع ملا تو منتخب ہو کر شہریوں کیلئے پانی کی فراہمی جلد شروع کی جائیگی، سردار ظہور احمد

جمعرات 19 جولائی 2018 17:30

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) مانسہرہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور رہے گی، موقع ملا تو منتخب ہو کر شہریوں کیلئے پانی کی فراہمی جلد شروع کی جائے گی، بعض سیاسی رقابت رکھنے والے اس راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی کے 31 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ظہور احمد نے محلہ خان بہادر میں اہلیان علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق دور میں صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز فراہم نہ کرنے اور مسلم لیگی ممبران کو دیوار سے لگانے کی پالیسی اپنانے کی وجہ سے بیشتر ترقیاتی کام نہ ہو سکے جس میں پانی کی فراہمی بھی شامل تھی۔ سردار ظہور احمد نے کہا کہ اگر عوام نے ان کا ساتھ دیا تو وہ کامیاب ہو کر شہریوں کا بڑا مسئلہ حل کریں گے، اس کیلئے شہریوں کو ان کا دست و بازو بننا ہو گا اور شیر کو کامیاب بنانا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں