ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے قتل کیس میں نامزد دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی

منگل 21 مئی 2019 14:51

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق کی عدالت نے قتل کیس میں نامزد دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند ہفتہ قبل چارباغ پل کے مقام پر افتخار نامی شخص کا قتل ہوا تھا جس کی دعویداری تین بھائیوں سمیت چار افراد کے خلاف کی گئی تھی۔ پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کیا، دو ملزمان بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیئے گئے تاہم دو ملزمان نادر خان اور دل محمد نے گذشتہ روز عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں