بالاکوٹ پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب مفرور گرفتار کرلیا

جمعرات 19 اکتوبر 2023 15:50

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2023ء) بالاکوٹ پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب مفرور7ماہ بعد گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نظیر حسین ولد عبدالغنی نے 6مارچ کومنی کوٹ کے مقام پر ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشددکے بعد انہیں کمرہ میں بند کرکے13سالہ بچی کو اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

(جاری ہے)

مغویہ بچی کے لواحقین کی رپورٹ پرپولیس نے تھانہ بالاکوٹ میں مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس نے 7ماہ بعد مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں