ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

پیر 25 مارچ 2024 15:35

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق 18 تا 24 مارچ کے دوران 30 مُختلف ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو مانسہرہ نے گزشتہ ہفتے کے دوران 19 میڈیکل، 8 سٹرک حادثات، ایک آگ لگنے، ایک ڈوبنے اور ایک دیگر متفرق واقعہ میں خدمات سرانجام دیں۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 29 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں، جن میں14 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 15 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا. ریسکیو 1122 مانسہرہ کے اہلکار 24 گھنٹے عوام کی ہر ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں