مانسہرہ،کوٹکے بیریل کے قریب آلٹو گاڑی کو حادثہ ، ایک نوجوان زخمی

بدھ 22 مئی 2024 16:17

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) مانسہرہ کے علاقہ کوٹکے بیریل کے قریب آلٹو گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس و میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی۔ حادثہ میں حماد نامی شخص زخمی ہوا۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے کنگ عبداﷲ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں