عدالت نے ملزم کو 7 سال قید سمیت 70 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی

جمعہ 24 فروری 2017 17:53

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج IV مانسہرہ نے بفہ سے زبردستی اغواء کر کے کوٹکے کے قریب نوجوان کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 7 سال اور 5 سال قید سمیت 70 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ذرائع نے بتایا کہ 2012ء میں بفہ کے رہائشی نوجوان (الف) کو دو نوجوانوں طاہر خان اور افتخار خان ساکنان بفہ نے زبردستی اغواء کرنے کے بعد کوٹکے پل کے قریب جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، واقعہ کا تھانہ صدر میں مقدمہ درج ہو کر چالان عدالت پیش کیا گیا جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج IV نے جرم ثابت ہونے پر طاہر خان کو 7 سال قید اور 70 ہزار روپے جرمانہ جبکہ افتخار خان کو پانچ سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں