ًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًکانک کے علاقے میں ایک شخص نے موبائل فون کے ٹاور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

جمعہ 18 فروری 2022 17:18

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2022ء) کانک کے علاقے میں ایک شخص نے موبائل فون کے ٹاور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ، تفصیلات کے مطابق کانک کے علاقے سرداری شہر میں اسداللہ عمرنا می شخص نے موبائل فون کے بلند ٹاور سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ موقع پر جاںبحق ہوگیا،لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ،لیویز کے مطابق نوجوان کا دماغی توازن درست نہیںتھا ،تاہم لیویز مزید تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں