مستونگ ،چار لاپتہ نوجوانوں کے اہل خانہ کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر احتجاج ،دھرنا، روڈ بلاک ،گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں

پیر 15 اپریل 2024 20:18

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) مستونگ میں چار لاپتہ نوجوانوں کے اہل خانہ کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر احتجاج اور دہرنا، روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے مستونگ سے لاپتہ کئے گئے عبد الطیف ولد سفر خان و دیگر کی جبری گمشدگی کے خلاف اہل خانہ بچوں خواتین اور لواحقین نے نواب ہوٹل کے مقام پر روڑ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کرکے احتجاج مظاہرہ کیا اور صبح 8 بجے سے دہرنا جاری ہے روڑ بلاک ہونے سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، روڈ آخری اطلاعات تک بند رہا انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

لواحقین مطالبہ کررہے کہ انکے جبری لاپتہ نوجوان بچوں کو فوری بازیاب کیاجائی..لواحقین نے موقف اختیار کیاکہ ہم سے احتجاج کے دوران پہلے بھی کئی مرتبہ یقین دہانی کروایا گیا مگر ہمارے افراد کا منظر عام پر نہیں لایا گیا جب تک ہمارے افراد کو بازیاب نہیں کیاجاتا ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں