مستونگ، ڈپٹی کمشنر مستونگ کی زیر صدارت پولیو سے بچاؤ مہم کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد

پیر 29 اپریل 2024 22:05

۱مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس ہال مستونگ میں پولیو سے بچاؤ کے سلسلے میں جاری سات روزہ مہم کے سلسلے میں آج پہلے روز ایوننگ میٹنگ کا انعقاد ہوا اجلاس میں DPO مستونگ ، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم اسسٹنٹ کمشنر کرگاپ اسفند یار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی ، ایس ایچ او سٹی ضلعی آفیسران و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر میاں جمیل نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع مستونگ میں جاری سات روزہ پولیو مہم کے سلسلے میں ٹیموں کے کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مہم کے حوالے سے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا گیا مہم میں ٹیموں کو مزید بہتر کام کرنے کا ٹاسک دیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کی قومی مہم میں آنے والی نسلوں کو اس موضی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر زی شعور کو کردار ادا کرنا ہوگا تاہم اس میں پولیو ورکرز کا کردار اہم ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ایک صحت مند معاشرہ ہی دنیا میں ترقی کے منازل طے کرتا ہے عوام سے گزارش اور اپیل ہے کہ اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اس موقع پر یو سی ایم اوز اور ایریا سپروائزرز نے بتایا کہ عوام کی جانب سے عدم تعاون کے باعث کئی بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں جس سے ٹیموں اور ایریا سپروائزرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے دریں اثنائ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کیلئے مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ پورے علاقے سے اس وائرس کا خاتمہ ہو اجلاس میں تمام یوسیز میں قطرے پلانے سے رہ جانے والے بچوں کو ہر صورت کور کیا جا سکے اور ضلع بھر کے تمام بچوں کو قطرے پلائے جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ قطروں سے محروم نہ رہے

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں