م*ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کردیا

پیر 29 اپریل 2024 22:05

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی نے آج مستونگ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مستونگ میں اس مرتبہ 56 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مستونگ سے تین اہم قومی شاہراہیں گزرتی ہیں اسکے علاوہ گرم علاقوں سے کافی تعداد میں لوگ نقل مکانی کرکے مستونگ آرہے ہیں اس لئے عوام، سیاسی جماعتوں، علماء کرام اور علاقہ عمائدین و کونسلر صاحبان سے گزارش ہے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ مستونگ میں وائرس کا خطرہ موجود ہے اسکے لئے لازمی ہے کہ صحیح معنوں میں ایک بہترین مہم چلا کر تمام بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں تاکہ خدانخواستہ کوئی مثبت کیس سامنے نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں