مستونگ ،حالیہ بارشوں سے قومی شاہراہ ولی خان بائی پاس روڈ پر دراڑ پڑ گئی ، روڈٹریفک کے لئے بند کردی گئی

پیر 15 اپریل 2024 20:18

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) مستونگ میں حالیہ جاری بارشوں کی وجہ سے قومی شاہراہ ولی خان باہی پاس روڈ پر گہری دراڑ پڑ گئی جس کی وجہ سے روڈ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی گاڑیوں کو حادثہ سے بچانے کیلئے موٹروے پولیس کی جانب حفاظتی اقدام اٹھاتے ہوئے روڈ کیاوپرکونز لگاکر روڈ آمد و رفت کے لئے بند کردیا ٹریفک کو پرانا روڈ سنگر بازار سیگزررہاہے روڈ پر گزشتہ سالوں بھی بارشوں کے بعد دراڑ پڑنے سے ٹوٹ گیا ،اور زمین میں پڑنے والا یہ دراڑ کئی کلومیٹر تک چلاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں