ّمستونگ کیڈٹ کالج کے طلباء کا کالج انتظامیہ کے خلاف قومی شاہراہ پر کالج کے باہر احتجاج

اتوار 21 اپریل 2024 22:20

m کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) مستونگ کیڈٹ کالج کے طلباء نے کالج انتظامیہ کے خلاف قومی شاہراہ پر کالج کے باہر احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ سیکنڈ ایئر کے متعدد طلباء کو کالج میں داخلے سے روک دیا ہے جس کے خلاف ہم احتجاج کررہے ہیں اور تمام کیڈٹس احتجاج میں شریک ہیں ان کا کہنا ہے کہ سیکنڈایئر کے تمام طلباء کو کالج میں چھوڑا جائے طلباء کے باہر رہنے کی وجہ سے سیکورٹی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جبکہ وائس پرنسپل کا کہنا ہے کہ ایسے طلباء کو کالج میں نہ چھوڑا جائے جن کی مدت ختم ہوچکی ہے مظاہرین نے کمانڈر 12 کو ر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں