مستونگ،اسسٹنٹ کمشنر دشت فاروق عبداللہ کا بی ایچ یو سپیزنڈ کا دورہ

بدھ 6 فروری 2019 19:58

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر دشت فاروق عبداللہ کا بی ایچ یو سپیزنڈ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دواران انہوں نے بی ایچ یو کے مختلف شعبوں ادویات اسٹور ویکسسین سٹوریج کا بھی معائنہ کیا اسٹاف کی حاضری چیک کی اس موقع پر انچارج بی ایچ یو ڈاکٹر غلام سرور بنگلزئی نے انھیں بریفنگ دی اسسٹنٹ کمشنر دشت نے متعلقہ میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ ایمبولینس سروس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس دوران میڈیکل آفیسر نے انھیں بی ایچ یو کے مسائل اسٹاف کی کمی سے آگاہ کیا جنکو اسسٹنٹ کمشنر دشت نے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی یقین دھانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں