اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

ہسپتال کے شعبہ حادثات ،او پی ڈی ایکسرے ،آئی سیکشن ،ڈینٹل میڈیسن سٹور سمیت تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ

بدھ 25 ستمبر 2019 20:22

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کھتران کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ حبیب الرحمان لونی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے شعبہ حادثات او پی ڈی ایکسرے آئی سیکشن ڈینٹل میڈیسن اسٹور سمیت تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرز کے علاوہ سپر وائزر ظفر بلوچ و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے معائنہ کے موقع پر ایمر جینسی سمیت تمام شعبوں کی ڈاکٹرز لوئر اسٹاف اور خصوصا لیڈی میڈیکل آفیسرز کی حاضریاں بھی چیک کرنے کے ساتھ مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیادورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ادارے کی بہتر منجمنٹ تمام شعبوں کی فعالی اور کارکردگی پر اطمینان کا ظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے سی مستونگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال محکمہ صحت کا سب سے اہم اور کلیدی ادارہ ہے جس سے ضلع کے لاکھوں افراد کی علاج و معالجہ اور انسانی زندگیاں وابسطہ ہیصوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر مستونگ کی واضع احکامات اور اولین ترجیحات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر کی فعالی اور ڈاکٹروں کی حاضریوں پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ اور کوتائی برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت اور خصوصا ڈی سی مستونگ کی جانب سے ان اقدامات کا مقصد غریب اور لاچار لوگوں کو انکی دہلیز پر صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں