مستونگ ،و لی خان تھانہ لیویز فورس کی کامیاب کارروائی ،منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا،ڈرائیورگرفتار،سامان کسٹم کے حوالے

پیر 26 فروری 2018 16:50

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) مستونگ میں و لی خان تھانہ لیویز فورس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیاڈرائیورگرفتارسامان کسٹم کے حوالے،تفصیلات کے مطابق لیویزفورس تھانہ ولی کیانچارج رسالدارپیرجان نائب رسالدار مجیب احمد نے خفیہ اطلاع ملنے پر لیویز فورس کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے چمن سے کراچی جانے والی المحمود کمپنی کی مسافرکوچ پر چھاپہ مارا کاروائی کے دوران کوچ کی چھت میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے کا185پارسل نشہ آور پان پراگ برآمدکرلی اور ڈرائیور کوگرفتار۔

(جاری ہے)

لیویز حکام نے برآمدکردہ نشہ آور سامان کسٹم حکام کیحوالے کردیا۔واضع رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کیدوران مزکورہ مسافرکوچ کمپنی کے متعددکوچزمیں غیرقانونی سمنگلنگ کا سامان پکڑا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں