لیزر لینڈ لیو لنگ یو نٹس کی فراہمی حکو مت پنجاب کے زرعی ٹیکنا لو جی کے فروغ کے سلسلہ میں شروع کئے گئے اقدامات کا حصہ ہے‘ملک مشتاق حسین

جمعہ 26 مارچ 2021 13:19

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2021ء) ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ملک مشتاق حسین نے کہا ہے کہ ضلع میانوالی میں اس سال وزیرا عظم زرعی ایمر جنسی پروگرام کے تحت وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کاشتکاروں کو 50فیصد سبسڈی پر54لیزر لینڈ لیولنگ یو نٹس بذریعہ قرعہ اندازی فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیزر لینڈ لیو لنگ یو نٹس کی فراہمی حکو مت پنجاب کے زرعی ٹیکنا لو جی کے فروغ کے سلسلہ میں شروع کئے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔

اس ٹیکنا لو جی کے استعمال سے کاشتکار نہ صرف ہمواری زمین سے کا شتہ رقبہ میں اضا فہ کو ممکن بنا سکیں گے بلکہ اس سے آبپا شی پا نی کی پچاس فیصد بچت کے علا وہ کھا دوں کے استعداد ِ کار اور فی ایکٹر پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضا فہ ممکن ہو سکے گا جس سے کا شتکا ر کی ذاتی آمد ن بڑھے گی اورپا ئیدار خو شحا لی کی جا نب گامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پپلاں میں فیلڈ وزٹ کے موقع پر کا شتکاروں کو لینڈ لیزر لیو لنگ یو نٹس کی افادیت و اہمیت سے متعلق آگا ہ کر تے ہو ئے کیا۔

ملک مشتاق حسین نے اس موقع پر ہمواری زمین کے لئے کا شتکاروں کو سروے کے طریقہ کا ر اورلینڈ لیزر لیو لنگ یو نٹ کے استعمال سے متعلق بھی تفصیل سے آگا ہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیکنا لو جی کے استعمال سے ریتلے رقبہ جات میں زمین ہموار کر تے وقت سلوپ بھی دی جا سکتی ہے۔جس سے آبپا شی پا نی بلارو کاوٹ کھیت کے آخر تک پہنچے گا اور پانی کی بچت کے ساتھ ساتھ ڈیزل /پٹرول کی بھی بچت ہو گی۔

انہوں نے کا شتکاروں کو لیزر لینڈ لیو لنگ سیٹ سے عملی طور پر زمین ہموار کر نے سے متعلق بھی تفصیل سے آگا ہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی میں جن 54خوش نصیب کا شتکاروں کو لیز لینڈ لیو لنگ یو نٹ الاٹ ہو ئے ہیں ان تما م کو جلد ہی یہ یو نٹس مل جا ئیں گے جبکہ کچھ کا شتکاروں نے ہمواری زمین کیلئے اس جدید ٹیکنا لو جی کی رعائتی قیمت پر فراہمی پر حکو مت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں