جانسن اینڈ فلپس کے بعداز ٹیکس خسارہ میں تین ماہ کے دوران 44 فیصد کمی

بدھ 2 جنوری 2019 12:15

جانسن اینڈ فلپس کے بعداز ٹیکس خسارہ میں تین ماہ کے دوران 44 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران جانسن اینڈ فلپس (پاکستان) لمیٹڈ (جے او پی پی) کے بعداز ٹیکس خسارہ میں 44 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2018ء کے دوران جے او پی پی کا بعداز ٹیکس خسارہ 63 لاکھ 89 ہزار روپے تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2017ء کے دوران کمپنی کا بعداز ٹیکس خسارہ ایک کروڑ 14 لاکھ 77 ہزار روپے رہا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جے او پی پی کا بعداز ٹیکس خسارہ 44 فیصد تک کم ہو گیا جس کے نتیجہ میں کمپنی کا فی حصص خسارہ بھی 2 روپے کے مقابلہ میں ایک روپے فی حصص تک کم ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں