سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 12.08 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

جمعرات 23 جنوری 2020 13:54

سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 12.08 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ملک سے سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 12.08 فیصد اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر2019ء سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو1.41 ارب ڈالر مالیت کا زرمبادلہ حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 12.08 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو1.25 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں مجموعی طورپر3.94 فیصداضافہ ہواہے۔ جولائی تا دسمبر2019ء ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات سے ملک کو 6.905 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات سے ملک کو6.64 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔دسمبر 2019ء کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 0.36 فیصد رہی۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں