بورڈٹیکس کے نام پر ہونے والی کرپشن کا نوٹس لیا جائے، اجمل بلوچ

جمعہ 14 اکتوبر 2022 23:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2022ء) آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری، مرکزی انجمن تاجراں بہارہ کہو کے صدر راجہ زاہد دھنیال اور پی ڈبلیو ڈی کے صدر چوہدری ریاست نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے زیر سایہ وفاقی دارالحکومت میں ایم سی آئی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ سے ڈبل ریٹ پر بورڈ ٹیکس اور ٹریڈ لائسنس فیس وصول کی جارہی ہے۔

جبکہ نوٹیفائڈ ریٹ ساٹھ روپے فی مربع گز ہے اور ٹھیکیدار ایک سو بیس روپے فی فٹ کے حساب سے وصول کر رہے ہیں۔قانونی کے مطابق ٹھیکیدار نوٹیفائڈ ریٹ سے زیادہ وصولی نہیں کر سکتا۔ کئی ایک دکان کا سالانہ بورڈ ٹیکس لاکھوں روپے وصول کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اور یونین کونسلز کے سیکرٹری کرپشن میں ملوث ہیں جبکہ قانون کے مطابق ڈی ایم اے کے علاوہ کوئی بھی بورڈ ٹیکس وصول نہیں کر سکتا۔ انہوں نے وفائی وزیر داخلہ رانا ثنائ الل? سے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی ٹھیکوں کی انکوائری کرائیں اور پتہ چلا ئیں ضلعی انتظامیہ کے کون کون سے افسران اس کرپشن میں ملوث ہیں۔ انہوں نے سی ڈی اے مجسٹریٹ سے کہا ھے کہ وہ ٹھیکیداروں کی طرف سے بھیجے گئے چالان کی سماعت کرنے کا اختیار نہیں رکھتے واپس بھیجوائیں۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں