چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے کا کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل خان کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار

ہفتہ 4 مئی 2019 13:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے اپنی اور تمام اعلٰی تعلیمی سیکٹر کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل خان کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جو ہفتہ علی الصبح خالقِ حقیقی سے جاملے۔ چیئرمین ایچ ای سی نے اعلٰی تعلیمی شعبے کے لئے ڈاکٹر خان کی خدمات کو سراہا اور اُن کی مغفرت کے لئے دُعا کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خان نے 1985 میں پی ایچ ڈی کی اور وہ باٹنی میں اپنے کام کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے تھے ۔ انہوں نے تقریبًًا چالیس سال اعلٰی تعلیمی شعبے کے لئے خدمات سرانجام دیں اور ان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں2005 میںایچ ای سی کے طرف سے ممتاز قومی پروفیسر کا ٹائٹل بھی دیا گیا۔ ڈاکٹر خان جنوری 2017میں کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر ہوئے ۔ اُن کو 2001میں حسن ِ کارکردگی، 2007میں ستارہ امتیاز اور 2008میںبوٹنی کے سال کے ممتاز سائنسدان کا ایواڑدبھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں