میانوالی ‘او ایس پیز کے تحت ہر سکول میں کروناء ٹیسٹ کے لیے طلباء کے نمونے لیے جا رہے ہیں

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:48

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) ہائر سیکنڈری سکول ہاوسنگ کالونی اسکندرآباد داودخیل میں محکمہ ہیلتھ میانوالی کی ٹیم کا دورہ اور سکول میں طلباء کے کروناء ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے واضح رہے کہ کئی ماہ تک ملک میں کروناء کی وباء کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند رہے اور اب حکومت کی جانب سے تمام سکول کھول دیے گئے اور جس کے بعد او ایس پیز کے تحت ہر سکول میں کروناء ٹیسٹ کے لیے طلباء کے نمونے لیے جا رہے ہیں اسی سلسلے میں گزشتہ روز ہیلتھ کی ٹیم نے دورہ کیا اور ہائر سینکڈری سکول کے طلباء کے کرونا سیمپل لیے گئے اگر سکول کے طلباء میں زیادہ طلباء میں کروناء پازیٹو آیا تو سکول بند ہو سکتا ہے اور اگر چند بچوں میں ہوتا ہے تو انہی طلبائ کو قرنطینہ کر دیا جائے گا 20 سے زائد طلباء کے کرونا سیمپل لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں