میانوالی اور گرد و نواح میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے

muhammad ali محمد علی منگل 14 مئی 2019 01:19

میانوالی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین- مئی۔2019ء) میانوالی اور گرد و نواح میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسو کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میانوالی اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں پیر کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے میانوالی ضلع کی تحصیل موسیٰ خیل، داود خیل اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ جبکہ زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کے حوالے سے بھی تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں