جہاز چوک میانوالی میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی

سانحہ 9 مئی کی پہلی برسی پر میانوالی میں اسکولوں کے بچوں کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا

جمعرات 9 مئی 2024 22:17

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) جہاز چوک میانوالی میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ،سانحہ 9 مئی کی پہلی برسی پر میانوالی میں اسکولوں کے بچوں کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،ریلی میں سینٹرل ماڈل اسکول میانوالی سمیت مختلف اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،بچوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج , پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے ، جہاز چوک میانوالی پر 9 مئی 2023 کو شر پسندوں کی جانب سے پاکستان ائیر فورس کے نصب کردہ جہاز کو آگ لگا دی گئی تھی ،ریلی میانوالی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی جہاز چوک پہنچی جہاں شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے ،ریلی شرکاء نے شر پسند عناصر کو پیغام دیا کہ 9 مئی جیسے واقعات آئندہ ہوئے تو ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،عوام کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے شر پسند سیاسی ٹولے کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں