ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد نے عوامی جنازہ گاہ وانڈھی گھنڈ والی میانوالی کی کچی گلی کی انتہائی بد ترین صورتحال کا نوٹس لے لیا

جمعرات 13 جنوری 2022 12:32

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد نے سینئرصحافی و کالم نگارملک عبدالمجید کی نشان دہی اورمطالبہ پر عوامی جنازہ گاہ وانڈھی گھنڈ والی میانوالی کی کچی گلی کی انتہائی بد ترین اورگھمبیر صورتحال کا مسئلہ اجاگرکرنے کا فوری نوٹس لیتے ہوء ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمٹی میانوالی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو میاں عثمان علی سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے عوامی تکالیف کا ازالہ کرنے کے لیئے گلی پختہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

زیر تعمیرروڈز اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کے میعار کو چیک کرنے کے لیئے مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی مقرر کر دیں۔ معروف صحافی وکالم نگار ملک عبدالمجید نیڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد سے دوران ملاقات ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان کے اپنے محلہ وانڈھی گھنڈ والی کی عوامی جنازہ گاہ کی کچی گلی کی بدترین صورتحال اور گلی میں موجودکیچڑکی وجہ سے جنازہ پڑھنے کے لیئے میت سمیت جانے والے شہریوں کی تکالیف بارے انہیں گھمبیر صورتحال بارے آگاہ کرتے ہوء مطالبہ کیا کہ شہریوں کی تکالیف کا ازالہ کیا جاء اور تحصیل پپلاں میں تعمیر ہونیوالی نئی کارپٹس روڈ اورپبلک ہیلتھ کی تمام ترقیاتی سکیموں میں ناقص اور غیر میعاری میٹریل کے استعمال کا فوری نوٹس لیکر ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کی جاء جس پر ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد نے فوری طور پرایڈمنسٹریٹر ایم سی میانوالی میاں عثمان علی سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوء گلی کو پختہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد نے گفتگو کرتے ہوء کہا کہ ضلع بھر میں تعمیر ہونے والی تمام روڈ سیکٹر کی سکیموں اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کی ترقیاتی سکیموں کے میعار کو برقرار رکھنے کے لیئے الگ الگ مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔دوران ملاقات چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پپلاں حامد رضا شادیہ کے سماجی کارکن ملک احسان سوئی اور پی ٹی آئی رہنما و ممبر ڈیویلپمنٹ کمیٹی محمد زبیرخان آف موسی خیل بھی موقع پر موجود تھے۔

کالم نگارصحافی ملک عبدالمجید نے ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد سے استدعا کی کہ کتنے دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اپنے شہراورممبر قومی اسمبلی امجد علی خان کے اپنے محلہ میں واقع عوامی جنازہ گاہ کی کچی گلی اربوں روپئے کے میانوالی سٹی پیکج کے باوجود گزشتہ ساڑھے تین سال میں پختہ نہیں ہو سکی جبکہ پورے میانوالی سٹی کی بد حالی جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر,ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اورگلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور وزیر اعظم کا اپنا شہرلاوارث ہونے پر لوگوں میں احساس محرومی دن بدن بڑھ رہا ہے اور شہری پریشان ہیں اس لیئے عوامی مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کیا جائے جس کا ڈپٹی کمشنر نے مکمل یقین دلایا۔

ملک عبدالمجید نے ڈپٹی کمشنر میانوالی کا شکریہ ادا کیا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں