میانوالی ‘ اپنی مددآپ کے تحت خریدی گئی الٹراسائونڈ مشین خراب ہونے کے بعد مرمت کیلئے بھیجی گئی جو تین سال بعد تا حال واپس نہیں مل سکی

جمعرات 17 فروری 2022 12:30

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2022ء) میانوالی کے نواحی علاقہ میں بنیادی مرکزصحت ہرنولی میں علاقہ کے غریب مریضوں کے علاج کے لیئے اپنی مددآپ کے تحت خریدی گئی الٹراسائونڈ مشین خراب ہونے کے بعد مرمت کے لیئے بھیجی گئی جو تین سال گزرنے کے بعد تا حال واپس نہیں مل سکی۔علاقہ کے غریب مریض الڑا ساونڈ کی سہولت سیبھی محروم۔

ہرنولی اسپتال کی اپ گریڈیشن کا مسئلہ بھی صرف سیاسی اعلانات تک محدود۔علاقہ مکینوں کا مسائل حل نہ ہونے پر شدید احتجاج۔وزیر جنگلات پنجاب محمد سبطین خان کمشنر سرگودھا ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ہرنولی کے شہریوں رانا محمدرانامحمداسلم رانا محمداکرم ملک ریاض کانجن سابق کونسلر ملک گل جہان چھینہ صحافی عطا حسین متراہ ملک عارف مدنی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن تحصیل پپلاں ملک وارث کمال اسڑ صاحبزادہ پیر محمد شعیب رضا قادری صوبائی صدر بین المذاھب امن کمیٹی پنجاب سمیت انجمن تاجران کیعہدیداروں اوردرجنوں علاقہ مکینوں نے کہا کہ ہرنولی شہرکے مکین بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں نہ توسیوریج لائنوں کی صفائی ہوتی ہے نہ نکاسی آب کا مسئلہ حل ہوتا ہے ہرنولی کے شہریوں نے چندہ اکٹھا کر کے اسپتال کے لیئے الڑا ساونڈ مشین خریدی تھی جس کو خراب ہونے کے بعدمرمت کے لیئے پہلے پپلاں اسپتال بھجوایا گیا پھراسے میانوالی اسپتال بھیجا گیا لیکن تین سال گزرنے کے باوجود تا حال وہ واپس نہیں مل سکی اور علاقہ کے غریب مریض الڑا ساونڈ کی سہولت سے تا حال محروم ہیں۔

(جاری ہے)

ہرنولی کے شہریوں نے وزیر جنگلات پنجاب محمد سبطین خان کمشنرسرگودھا ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد سے اپیل کی کہ ہرنولی اسپتال کی فوری اپ گریڈیشن سمیت الڑا ساونڈ مشین کی واپسی اور شہر کی گلیوں میں نصب شدہ سیوریج لائنوں کی صفائی اورنکاسی آپ کا مستقل بندو بست کیا جاء اور ہنگامی بنیادوں پرشہر کے اہم مسائل کو حل کیا جاء اورعرصہ دراز سے بند پڑی سیوریج لائنوں کو کھلوا کر چلایاجائے تاکہ شہریوں کو عزاب سے نجات ملے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں